ہم سمجھتے ہیں کہ آج ہماری فتح کا دن ہے، بلاول بھٹو زرداری

Updated 25 Mar, 2022 01:19pm
By

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آج ہماری فتح کا دن ہے۔

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے، 3 سال کی محنت کے بعد آج آرڈر آف ڈے پر عدم اعتماد کی تحریک آ گئی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آگے جا کر جیت عوام کی ہو گی، شکست سیلیکٹڈ کی ہو گی، ہارجیت اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، ہم محنت کر رہے ہیں۔

صحافی نے چیئرمین پی پی پی سے سوال کیا کہ اگر اسپیکر نے قرار داد نہ لی تو آپ کیا کریں گے؟جس کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ پھر ہم کیسے مینیج کرتے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

Islamabad

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

parliment house