روس یوکرین تنازع: وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

Updated 28 Feb, 2022 11:39am
By

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان روس یوکرین تنازع کے پیش نظر آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب شام میں سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

فواد چوہدری نےمزید کہا کہ وزیراعظم روس اوریوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کواعتماد میں لیں گے۔

خطاب سے قبل وزیراعظم عمران خان معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں ملکی معاشی صورتحال اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا، معاشی ٹیم وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

Information Minister

Islamabad

imran khan

Ukraine

Fawad Chaudhary

Nation Address