Aaj News

شہبازشریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر...
Published 30 Dec, 2021 03:12pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر3ماہ بعدکہاجاتاہےکہ اب حکومت مشکل میں ہےتاہم حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کہا جاتا ہے نوازشریف آج آرہاہے کل آرہا ہے،نوازشریف جب سعودی عرب گئے تھے ، تب بھی یہی سن رہے تھے ، جب تک کوئی سمجھوتا نہیں ہوا۔

شہباز شریف سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کی تقریر نہیں ہوتی بلکہ جاب اپلیکیشن ہوتی ہے ۔

Nawaz Sharif

Islamabad

imran khan

shahbaz sharif

Media

parliment house