Aaj News

افغانستان کی بدلتی صورتحال، شاہ محمود قریشی چار ہمسایہ ممالک کا ہنگامی دورہ کریں گے

افغانستان کی بدلتی صورتحال پر پاکستان نے دوست ممالک سے مشاورت ...
Published 17 Aug, 2021 06:45pm

افغانستان کی بدلتی صورتحال پر پاکستان نے دوست ممالک سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ہمسایہ ممالک کا ہنگامی دورہ کریں گے۔

ذرائع کےمطابق وزیرخارجہ سب سے پہلے ایران جائیں گے۔ وزیرخارجہ چین اور ترکی سے بھی مشاورت کریں گے۔

دوروں کا مقصد دوست ممالک کے ساھت افغانستان کی صورتحال پر مشاورت ہے۔

دورہ کے شیڈول کےلئے میزبان ممالک سےروابط شروع کردیے گئے ہیں۔

china

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

Turkey

Iran