ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرا ت کا عمل شروع

Updated 07 Jul, 2021 05:33pm
By

افغان حکومت اور طالبان کے نمائندے ایران کی میزبانی میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی غرض سے تہران پہنچ گئے۔

ایرانی دفترِخارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کا عمل ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف کے خطاب سے شروع ہوا۔

جوادظریف نے خطاب کرتےہوئےکہاافغان عوام اور سیاسی سربراہان کو آج اپنے ملک کے مستقبل کےلئےاہم فیصلے کرنے چاہیئں۔ ہم افغان گروہوں کے مابین درپیش بحران کے خاتمے کےلئے اپنا تعاون فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق افغان حکومتی وفد کی نمائندگی سابق وزیرِخارجہ یونس قانونی جبکہ طالبان وفد کی نمائندگی شیر محمد عباس استنکزئی کر رہے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

afghanistan

Iran

Taliban

Talks