بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایرانی صدر

Published 22 Jun, 2021 12:25pm
By

نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکا کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، خارجہ پالیسی جوہری معاہدے تک محدودنہیں ہوگی۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پوری دنیا سے بات چیت کرینگے، امریکا ایران پر عائد تمام امریکی پابندیاں اٹھانے کا پابند ہے، امریکا نے جوہری معاہدے دوہزار پندرہ کی خلاف ورزی کی، امریکا جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدے پورے کرے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ یورپی یونین بھی وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہی۔ نومنتخب ایرانی صدر نے امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

Iran

Ebrahim Raisi