ایران میں نطنز جوہری مرکز پر حملہ، ذمہ داری اسرائیل پر عائد

Published 13 Apr, 2021 08:52pm
By

ایران نے نطنز جوہری مرکز پر پیش آنے والے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق ایرانی وزیرخارجہ محمد جوادظریف نے کہااسرائیل، ایران کی طرف سے پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں کامیابیوں کا بدلہ لینا چاہتا ہے اور یہ کہ ایران اس کا انتقام ضرور لے گا۔

ایرانی حکام کے مطابق نطنز میں بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہاں نہ تو کوئی تابکاری خارج ہوئی اور نہ ہی عملے کو کوئی خطرہ درپیش ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک اسرائیلی ریڈیو نے بھی خفیہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایران کی نطنز میں واقع جوہری تنصیب پر سائبرحملہ کیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

Iran