سالانہ 15 کروڑ روپے کمانے والے پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں، 20 کروڑ سالانہ کمانے والے پر 2 فیصد ٹیکس لگایا ہے، 25 کروڑ سے زائد کمانے والے پر 3 فیصد ٹیکس لگایا ہے، وزیراعظم
گوادر آمد پر وزیراعظم اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں شہباز شریف کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم نے 22 جون کو افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیائع پراظہار تعزیت کیا اور زلزلے سے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر امدادی سامان افغانستان روانہ کیا گیا، 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سمامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔
ایک دن میں 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر سٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں، شہبازشریف
پی ٹی آئی نے جانے سے قبل پیٹرول کی قیمت کم کرکے آنے والی حکومت کیلئے مسائل کا جال بچھایا، ہمیں مجبوراً پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، کوشش ہے عوام کو ہرممکن ریلیف دیں، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منصوبوں کیلئے کنٹریکٹ دینے کے طریقہ کار کو مزید شفاف بنایا جائے،گزشتہ چار سالوں میں ترقی کا سفر مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں روکا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کوموصول ہوگئی، جس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 55 روپے جبکہ پیٹرول پر 29 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔