کورونا کی پابندیوں کے بعد پہلی پرواز آج صبح لاہور سے کوالالمپور کیلئے روانہ ہوئی، جہاز کی روانگی کے موقع پر لاہور ائرپورٹ پر تقریب کا انعقد کیا گیا، جہاں کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کئے گئے۔
لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کو منسوخ کردیا گیا جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز کا انجن ناکارہ ہوگیا، کپتان نے مہارت سے جہاز کی لینڈنگ کرائی، تمام مسافر محفوظ رہے.
لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آ گئے، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملہ اور فائرنگ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گھر کی دیوار اور چھتیں گرنے سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سرائے عالمگیر میں بارش کے بعد پھسلن کے باعث کار نہر میں جا گری، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، عمیر نیازی، مراد راس، یاسمین راشد، جمشید چیمہ، مسرت جمشید، اعجاز چوہدری ،یاسر گیلانی، عندلیب عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
چیف آف ایئراسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو نے پاکستان نیوی وارکالج لاہور کا دورہ کیا، کمانڈنٹ وارکالج ریئرایڈمرل شفاعت علی خان نے ایئرچیف کا استقبال کیا۔