پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کی شدید مذمت

Published 07 Aug, 2022 09:45am
By

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ جارحیت کا تازہ ترین سلسلہ عالمی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر زور دے کہ تل ابیب طاقت کا بے دریغ استعمال بند کرے ۔

ادھر جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بدترین اسرائیلی جارحیت سے بچوں کی شہادتیں اسرائیل اور اس کے پشت پناہوں کے چہروں پر بدنما داغ ہیں ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

foreign office

terrorism

Islamabad

phalestine