سندھ اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب اور سندھ بھر میں مون سون کی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 15 سے 17 جولائی تک لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف اضلاع میں میں شدت کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسمیاتی بارش کا امکان ہے، جس سے درمیانے درجے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو ضرورت پڑنے پرعارضی ریلیف کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں 18 جولائی تک تیز بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سندھ، بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
Aaj English












Comments are closed on this story.