ایم کیو ایم اب اپوزیشن کا حصہ ہے: مولانا فضل الرحمان

Published 30 Mar, 2022 12:04pm
By

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور مشترکہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈیل کر لی ہے۔

پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات کا اعلان آج شام 4 بجے پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب میڈیا والوں کو ایم کیو ایم پاکستان کو اپوزیشن کا حصہ سمجھنا چاہیے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

MQMP

pdm chief

JUIF

no confidence motion

Molana Fazal ur Rehman