تحریک عدم اعتماد کا معاملہ: مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے

Published 20 Feb, 2022 03:09pm
By

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی ۔

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے سابق صدر آصف زرادری کل جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوگی جبکہ ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

PDM

Islamabad

imran khan

PPP

Asif Zardari

promotion

Molana Fazal ur Rehman