وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے اہم نکات تیار کرلئے

Published 20 Sep, 2021 12:06pm
By

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے اہم نکات تیار کرلئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے اہم نکات تیار کرلئے،وزیر اعظم اپنے خطاب میں افغان ایشو، خطے کی صورتحال، علاقائی چیلنجز پر بات کریں گے۔

وزیراعظم کے خطاب کا محور و مرکز افغانستان کی موجودہ صورتحال ہوگی جبکہ عمران خان عالمی برادری کی توجہ افغانستان کی نئی حکومت کی جانب مبذول کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خطاب میں کورونا کے بعد کی صورتحال، معاشی چیلنجز اور عالمی سطح کے مسائل پر بھی بات کریں گے ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

Islamabad

imran khan

Speach

UN GENERAL ASSEMBLY