وزیراعظم کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ،پولیو کا خاتمہ حکومت کی قومی ترجیح قرار

Published 24 Jun, 2021 01:15pm
By

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطے میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کےمعاشی ترقی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی قومی ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،جس میں دونوں رہنماؤں نےپولیو کیسز میں کمی،کورونا سےنمٹنے کے اقدامات اور عوامی صحت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعظم نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق آگاہ کیااورانسدادپولیوکیلئےپاکستان کے ساتھ تعاون پرشکریہ اداکیا۔

وزیراعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کےمعاشی ترقی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیوکا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے،کورونامیں بھی انسدادپولیومہم زوروشورسےجاری ہے،رواں سال پولیومہم میں3کروڑ30لاکھ بچوں کوقطرےپلائےگئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

coronavirus

Bill Gates

Islamabad

imran khan

polio campaign

Microsoft founder

telephone