‏نوازشریف حکومت پر تنقید کاکوئی موقع نہیں جانے دیتے ،فوادچوہدری

Updated 23 May, 2021 02:31pm
By

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ ‏نوازشریف حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے،نواز شریف کی مسئلہ فلسطین پر خاموشی کاسبب بیرون ملک اربوں روپےکی جائیدادیں ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏‏نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم،تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

fawad chaudhry

Nawaz Sharif

Information Minister

Islamabad

phalestine