قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرنے والے سردار ایاز صادق نے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول بھی بتایا، جس کے تحت وزارت عظمیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر چاہ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہو، آئین کہتا ہے کہ ووٹنگ ہو، اگر ووٹنگ نہیں ہوگی تو توہین ہوگی اور اور اس کے بعد پھر ووٹنگ ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے تقاریر کاسلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرائیں، اسپیکر بحث ختم کر کے تحریک عدم اعتماد پر گنتی کرائیں۔
حمزہ شہباز نے قانون دان اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے درخواست دائر کی، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں نہ کسی کی ہار ہوئی اور نہ ہی یہ کسی کی جیت ہے، یہ پاکستان کے عوام کی فتح ہے، ان کی ڈکشنری میں انتقام کا لفظ نہیں ہے، صدر مسلم لیگ (ن)
سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلیاں بحال کرنے اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر سابق صدر آصف زرداری کا ردعمل سامنے آگیا۔
اپوزیشن چیمبر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈروں سے رابطے کرتے ہوئے اراکین کو اسلام آباد میں رہنے اور شہر سے باہر جانے والے ممبران کو بھی فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
متحدہ اپوزیشن کا اجلاس جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے۔