Aaj News

نائکی کے نئے جوتے مفت حاصل کرنے کا انتہائی آسان “خفیہ” طریقہ

نائکی (NIKE) کی ایک سابق ملازم نے مفت میں نئے نائکی ٹرینر شوز حاصل کرنے کا ایک آسان سا طریقہ بتایا ہے۔
Published 15 Aug, 2022 05:34pm

کھیلوں کے ملبوسات بنانے والے معروف برانڈ “نائکی” (NIKE) کی ایک سابق ملازم نے مفت میں نئے نائکی ٹرینر شوز حاصل کرنے کا ایک آسان سا طریقہ بتایا ہے۔

ہیلی ڈارکنجلیس نامی ٹاک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ وہ پانچ سال تک امریکا کے ایک نائکی اسٹور میں ملازمت کر چکی ہیں اور یہ طریقہ انہوں نے وہیں سے سیکھا ہے۔

سابق ریٹیل ورکر نے دعویٰ کیا کہ اگر خریداری کے ایک سال کے اندر واپس کردیئے جائیں تو صارفین کسی بھی پرانے ٹرینرز کو نئے سے تبدیل کرسکتے ہیں، لیکن اس میں کوئی نقص ہونا چاہئیے۔

@hayleydarc #stitch with @maryamazeem_ #WhatILearned #nike #retailtiktok #retailhacks #nike #retailsecrets #justdoit ♬ original sound - Hayley Darcangelis

وائرل ٹک ٹاک ویڈیو میں اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئےہیلی نے کہا کہ “آپ جوتوں کی کسی بھی جوڑی کو “ڈیفیکٹیو” (عیب دار) پالیسی کے تحت ایک سال کے اندر واپس کر سکتے ہیں۔”

“ڈیفیکٹیو سے مراد نائکی کا کوئی بھی پہنا ہوا یا پھٹا ہوا جوتا ہوسکتا ہے۔”

ویڈیو میں انہوں نے نیلے اور سفید ٹرینرز کا ایک جوڑا تھامے بتایا کہ چاہے نائکی کا لوگو نکلنا شروع ہوجائے، جوتے کا اگلا حصہ ادھڑ جائے، فیتے ٹوٹ جائیں یا ہوا کے بلبلے نظر آنا شروع ہوجائیں۔ یہ تمام چیزیں عیب دار سمجھی جائیں گی۔ آپ ان جوتوں کو ڈیفیکٹیو پالیسی کے تحت واپس کر دیں، آپ کو ایک کارڈ دیا جائے گا جس سے آپ ایک نیا جوڑا خرید سکیں گے۔“

@hayleydarc Reply to @briixrmz #RareAesthetic #nike #retailsecrets #Welcome2021 ♬ original sound - Hayley Darcangelis

ہیلی کی ویڈیو ناقابل یقین حد تک سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی ہے، اسے ایک لاکھ بہتر ہزار لائکس اور ہزاروں تبصرے حاصل ہو چکے ہیں۔

اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہی پالیسی نائکی کے پاکستانی اسٹورز پر لاگو ہوتی ہے، لیکن ان کی ویب سائٹ پر ظاہر کی گئی واپسی کی پالیسی یہ بتاتی ہے کہ ویڈیو جزوی طور پر درست ہے۔

ویب سائٹ کے اکثر پوچھے گئے سوالات کے سیکشن پر، سوال کا جواب “میں ناقص اشیاء کیسے واپس کروں؟” کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ “اگر آپ کی خریداری کو 30 دن سے بھی کم وقت ہو گیا ہے، تو آئٹم کو واپس کرنے کے لیے اوپر واپسی کے اختیارات میں سے ایک کا انتخاب کریں۔

ویب سائٹ پر مزید لکھا گیا کہ “30 دن بعد ناقص اشیاء کو ڈیلیوری یا اسٹور کی خریداری کی تاریخ کے دو سال کے اندر خریداری کے درست ثبوت کے ساتھ واپس کیا جا سکتا ہے۔ مزید واپسی کی ہدایات کے لیے براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔”

NIKE

Trainer Shoes

Return Policy

Free Shoes