Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

ہمیشہ احتجاج کیلئے استعمال ہونے والے ڈی چوک پرآج یوم آزادی منارہے ہیں

نوازشریف نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیربنایا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈی چوک ہمیشہ احتجاج کے لیے استعمال ہوا ہے مگرآج ڈی چوک پر نوجوان، پولیس اہلکاریوم آزادی منارہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزارت اطلاعات و نشریات اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے پنجاب کو ملک کی تمام صوبائی اکائیوں کےساتھ جوڑا اور ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کو آئین دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا قائداعظم نےکہا تھا کہ جمہوریت میں اس مِٹی کا مستقبل ہے، اوران کی جدوجہد نے ہی ملک بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ ملک کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے۔

وزیراطلاعات نے نوجوانوں کو ملک کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت ضروری ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

Pakistan

Islamabad

Maryam Aurangzeb

PML-N