Aaj News

پنجاب پولیس میں 3 ڈی پی اوز سمیت 8 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

ڈی پی او اوکاڑہ محمد حسن اقبال کی خدمات انٹیلی جنس بیورو کے سپرد کر دی گئیں، نوٹیفکیشن
Published 10 Aug, 2022 12:47pm

پنجاب پولیس میں 3 ڈی پی اوز سمیت 8 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے جبکہ تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ محمد حسن اقبال کی خدمات انٹیلی جنس بیورو کے سپرد کر دی گئیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ خالد محمود تبسم کو ڈی پی او اوکاڑہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

ڈی پی او سرگودھا بلال ظفر شیخ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو لاہور جبکہ محمد طارق عزیز کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او جہلم کیپٹن ریٹائرڈ عامر خان نیازی اور ڈی ایس پی بھلوال محمد نواز کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر فہد احمد کو ڈی پی او جہلم جبکہ نیلوفر حیات کو ڈی ایس پی بھلوال تعینات کر دیا گیا ہے۔

Punjab police

dpo

promotions

transfers