ملک میں سونے کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ
سونے کے بھاؤ میں یکدم 1600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 43 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں چند روز کمی کے بعد اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 1600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 43 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 1372 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 28 روپے کی ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں 10 ڈالر کم ہوکر فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 777 ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔
Pakistan
Gold prices
gold market
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.