Aaj News

پی ڈی ایم نے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا

محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔
Published 04 Aug, 2022 03:37pm

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔

ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے دائر ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے ۔

PDM

ECP

Islamabad

imran khan

pti chairman

PML-N