Aaj News

امت مسلمہ کے لیے خوشخبری، خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں

کورونا کے باعث ڈھائی سال قبل بیت اللہ شریف کے گرد عارضی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔
Updated 03 Aug, 2022 03:34pm

امت مسلمہ کے لیے خوشخبری ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف سے ڈھائی سال بعد حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔

حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم جاری کیا۔

جس کے بعد خانہ کعبہ اور حجر اسود کو ہاتھ لگانے اور بوسہ دینے پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔

اب زائرین مقام ملتزم پر دعائیں کرسکیں گے اور حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے، اس کے علاوہ زائرین حطیم کے اندر بھی نماز ادا کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ کورونا کے باعث ڈھائی سال قبل بیت اللہ شریف کے گرد عارضی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔

Makkah Mukarma

Barriers

Khana Kaaba