پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 17 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

Published 29 Jul, 2022 02:22pm
By

حکومت کی جانب سےعوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرائے جانے کا امکان ہے۔

یکم اگست 2022 ممکنہ طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک کے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 سے 17 روپے تک اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے۔

اگر حکومت پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھاتی ہے تو پھر پٹرول کی قیمت 15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 روپے فی لیٹر تک جانے کی توقع ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.