مقدس ندی کے “پَوِتر پانی” نے بھارتی وزیرِ اعلیٰ کو اسپتال پہنچا دیا

Published 22 Jul, 2022 04:27pm
By

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان مقدس سمجھی جانے والی ندی “کالی بین” کا پانی صاف ثابت کرنے کی کوشش میں اسپتال پہنچ گئے۔

بھگونت مان نے آلودہ پانی کو صاف ثابت کرنے کے لیے ندی سے چند گھونٹ پئیے، لیکن پیٹ کے انفیکشن کا شکار ہوکر اسپتال جا پہنچے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھگونت مان کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کے پیٹ کا معائنہ کرنے کے بعد انفیکشن کی تشخیص کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.