Aaj News

سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں خواجہ سراوں کے لیے نشستیں مختص

کراچی کے 25 ٹاونز کی ہر بلدیاتی کونسل میں ایک فیصد مخصوص نشستیں کواجہ سراوں کے لیے رکھی کی گئی ہیں
Published 20 Jul, 2022 08:15pm

کراچی: سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں خواجہ سراوں کے لیے ایک فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق کراچی کے 25 ٹاونز کی ہر بلدیاتی کونسل میں ایک فیصد مخصوص نشستیں کواجہ سراوں کے لیے رکھی کی گئی ہیں۔ خواجہ سراوں کی تنظیم سے تعلق رکھنے والی شہزادی رائے نامزد امیدوار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی کا پہلا قدم ہے۔

“جینڈر انٹرایکٹیو الائنس بھی خواجہ سراوں کا ادارہ ہے، جو خواجہ سراوں کی تربیت دینا چاہتا ہے۔ ہمارے خواجہ سرا اس طبقے سے آئے ہیں جہاں سیاست پر زیادہ تعلیم نہیں پائی جاتی۔”

اس سے قبل صرف خواتین، مزدوروں، کسانوں، نوجوانوں اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے بلدیاتی حکومت کے قانون میں نشستیں مختص تھیں۔

تاہم اس قانون میں تبدیلی کے بعد خواجہ سراوں اور معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

Pakistan

karachi

sindh

Transgender