ملک میں سونے کی اونچی اُڑان برقرار، مزید مہنگا ہوگیا

Published 19 Jul, 2022 05:17pm
By

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 2800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 485 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے چند ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 714 ڈالر پر آگیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.