Aaj News

پی ٹی آئی کے 5 ممبران ہم سے رابطے میں ہیں، ملک احمد خان

ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جرائم پیشہ افراد کا استعمال کیا، کوشش ہے کہ ڈسکہ جیسی صورتحال پیدا نہ ہو
Published 17 Jul, 2022 03:37pm

مسلم لیگ نواز کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، عوامی مینڈیٹ تسلیم کریں گے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جرائم پیشہ افراد کا استعمال کیا، کوشش ہے کہ ڈسکہ جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی حق کوانتشار کیلئے استعمال نہ کریں، شرقپوری صاحب پہلے بھی پارٹی چھوڑ چکے ہیں، شرقپوری صاحب دونوں بار ن لیگ کے ٹکٹ پرجیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آج کے انتخابات کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 5 ممبران ہم سے رابطے میں ہیں، جب ہم چاہئیں وہ ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلیں گے۔

PML-N

Malik Ahmad Khan

Punjab By Elections 2022