Aaj News

امریکا مشرقِ وسطی سے کہیں نہیں جا رہا، صدرجو بائیڈن

بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ آنے والے مہینوں میں کیا ہو رہا ہے
Published 17 Jul, 2022 10:56am

صدرجو بائیڈن نے عرب رہ نماؤں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا مشرقِ وسطی سے کہیں نہیں جا رہا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جدہ سیکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ میں عرب رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایک فعال، مصروف شراکت دار رہے گا۔

تصویر ایس پی اے
تصویر ایس پی اے

جو بائیڈن نے سربراہی اجلاس کے آغاز میں کہا کہ امریکا کہیں نہیں جا رہا، بلکہ ایک فعال شراکت دار کی حیثیت سے موجود رہے گا۔

بائیڈن نے کہا، “وہ یہ دیکھنے کے منتظر ہیں، آنے والے مہینوں میں کیا ہو رہا ہے وہ اس خطے کو خالی نہیں چھوڑیں گے۔”

قبل ازیں، جوبائیڈن نے بطور صدر اپنے پہلے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

بعدازاں امریکی صدر چھ خلیجی ریاستوں سمیت مصر، اردن اورعراق کے ساتھ ایک طے شدہ سربراہی اجلاس میں شریک ہوئے۔

urdu