Aaj News

پنجاب ضمنی انتخابات: سیاسی معرکے سے قبل پولیس کی تیاریاں مکمل

لاہورکے 4 حلقوں میں 9 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، انتخابی حلقے میں اینٹی رائٹس فورس، ایلیٹ فورس الرٹ ہوگی
Published 16 Jul, 2022 12:13pm

پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے کہا کہ صوبے کے 20 حلقوں میں سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر52 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین پولنگ اسٹیشنزپرلیڈی پولیس اہلکارفرائض انجام دیں گی جبکہ لاہورکے 4 حلقوں میں 9 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کیلئے سنٹرل پولیس آفس اورضلعی سطح میں کنٹرول روم قائم ہے، اسلحے کی نمائش، بینراورمخالفین کے کیمپس اکھاڑنے پر کارروائی ہوگی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ لڑائی جھگڑا کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، انتخابی سامان اور بیلٹ پیپرزکی بحفاظت ترسیل کویقینی بنایا جائے گا۔

تاہم انتخابی عملے کی سیکورٹی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پوری معاونت فراہم کی جائے گی انتخابی حلقے میں اینٹی رائٹس فورس، ایلیٹ فورس الرٹ ہوگی۔

urdu