Aaj News

کراچی بلدیاتی انتخابات: اے این پی کا ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان

اے این پی، این اے 245 میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار کی حمایت کرے گی، شاہی سید
Published 15 Jul, 2022 06:41pm

عوامی نیشنل پارٹی (سندھ) کے سربراہ شاہی سید نے این اے 245 میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

کراچی میں واقع مردان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) این اے 245 میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار کی حمایت کرے گی۔

شاہی سید کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی جہاں ضرورت ہوگی ایم کیو ایم کو سپورٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے این پی اور ایم کیو ایم ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کیلئے اتحاد کر رہے ہیں، دونوں جماعیتں کراچی کی بہتری کیلئے کام کریں گی۔

urdu