Aaj News

ملک میں کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 3.5 فیصد ریکارڈ

گزشتہ روز عالمی وبا سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 182 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
Updated 15 Jul, 2022 06:47pm

پاکستان میں کورونا وار کے باعث مزید 779 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 99 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 779 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ نے بتایا کہ گزشتہ روز عالمی وبا سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 182 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Pakistan

covid

NIH