Aaj News

ٹینس ٹیلنٹ کی تلاش لیکن ’اس بار بھی کوئٹہ نظرانداز ہوگیا‘

اعصام الحق کے اس اعلان کی ویڈیو پر ایک ٹوئٹر صارف نے اس اعتراض کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کہ اس میں بھی ’کوئٹہ کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا ہے‘
Published 13 Jul, 2022 11:12pm

پاکستانی ٹیس سٹار اعصام الحق نے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر اس کھیل کے مداحوں میں خوشی کی لہر تو دوڑی ہے لیکن کہیں کچھ اعتراضات بھی پائے جا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ "ایس ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ" کے لیے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

اعصام الحق کے اس اعلان کی ویڈیو پر ایک ٹوئٹر صارف نے اس اعتراض کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کہ اس میں بھی ’کوئٹہ کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا ہے‘۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ وہ منتخب کھلاڑیوں کی کوچنگ بھی کریں گے، جن میں چار لڑکیاں اور 12 لڑکے شامل ہوں گے۔

Twitter

tennis

Aisamul Haq