سری لنکا میں کشیدگی پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز پر اثر انداز نہیں ہوگی: پی سی بی

Published 13 Jul, 2022 07:07pm
By

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں سیاسی کشیدگی پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں اور کولمبو میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد قومی ٹیم کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ سری لنکن بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

حکام کے مطاب اسکواڈ شیڈول کے مطابق کل (جمعرات کو) گال روانہ ہو گا، جہاں پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا۔

دوسری جانب کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کرکٹ الیون کا تین روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.