Aaj News

صحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم فرد کا حملہ

سمیع ابراہیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور گاڑی سے فرار ہوگیا۔
Published 09 Jul, 2022 10:14pm

نجی ٹی وی کے اینکر پرسن و صحافی سمیع ابراہیم کو نا معلوم فرد نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں صحافی سمیع ابراہیم اپنے دفتر سے باہر آئے تو ایک نا معلوم شخص نے ان پر حملہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور گاڑی سے فرار ہوگیا۔

attack

crimes against journalists

sami ibrahim