سینیٹر سرفراز بگٹی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
سرفراز بگٹی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی جس میں وہ محفوظ رہے تاہم ان کا ایک گارڈ زخمی ہوگیا
ڈیرہ بگٹی: رہنما بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سینیٹر سرفراز بگٹی قاتلانہ حملے میں بچ گئے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ڈیرہ بگٹی کے مطابق سرفراز بگٹی اپنے قافلے کے ہمراہ سوئی سے کشمور کی جانب گامزن تھے، جب ان کا قافلہ راجھن پور کے علاقے ڈولی کے مقام پر پہنچا تو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ایک بم دھماکا ہوا۔
سینیٹر سرفراز بگٹی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی جس میں وہ محفوظ رہے تاہم ان کا ایک گارڈ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سوئی منتقل کردیا گیا ہے۔
Balochistan
Blast
BAP
sarfaraz bughti
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.