سری لنکا میں سیاسی کشیدگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ

Published 09 Jul, 2022 05:44pm
By

سری لنکا میں سیاسی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج کولمبو میں شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق وہاں کی صورتحال مانیٹر کی جا رہی ہے، سری لنکن بورڈ سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں، اور ان ہی کی درخواست پر آج کا پریکٹس سیشن کینسل کیا ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ اس وقت ہوٹل میں موجود ہے، جہاں معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے، دورے کے حوالے سے سری لنکن بورڈ سے تحفظات کا اظہار نہیں کیا البتہ کل شیڈول کے مطابق ہی پسارا اوول گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن ہوگا۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے سری لنکا میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی کو گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.