کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Updated 09 Jul, 2022 05:22pm
By

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گزشتہ روز بارش کے بعد شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ ہوا کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹے ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ بارش کے دوران 1,900 فیڈرز میں سے تقریباَ 150 فیڈرز متاثر ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید ٹاؤن میں77.7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.