لاہور عدالت نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس میں عوامی تحریک کے 12 کارکنان کو بری کردیا

Published 02 Jul, 2022 12:20pm
By

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس میں نامزد عوامی تحریک کے 12 کارکنان کو بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد پولیس اہلکاروں پرتشدد کیس میں نامزد عوامی تحریک کے 12 کارکنان کو ناکافی ثبوتوں کی بناء پر بری کیا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دوران ٹرائل ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

پولیس نے 2014 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو ماہ بعد عوامی تحریک کے کارکنان کیخلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کے چالیسویں میں شرکت کیلئے آنے والوں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوا، کارکنان نے زبردستی رکاوٹیں ہٹائیں اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.