Aaj News

ملک میں امریکی ڈالر سستا ہونے لگا

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے 36 پیسے کی کمی ہوئی ہے
Published 29 Jun, 2022 04:51pm

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ایک روپے 75 پیسے کمی کے بعد امریکی ڈالر 205 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے 36 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 206 روپے 50 پیسے ہے۔

SBP

USA