ملک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

Published 28 Jun, 2022 04:54pm
By

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں 1 روپے 7 پیسے سستا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 206 روپے 87 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 207 روپے 25 پیسے ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.