Aaj News

ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی

سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا ہے
Published 25 Jun, 2022 07:11pm

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے گراوٹ سے ایک لاکھ 20 ہزار 885 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 1827 ڈالرز فی اونس ہے۔

Pakistan

Gold Rates