وزیراعظم شہباز شریف نواب شاہ پہنچ گئے

Updated 25 Jun, 2022 01:54pm
By

نواب شاہ: وزیراعظم شہباز شریف نواب شاہ پہنچ گئے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوابشاہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیرتجارت سید نوید قمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید فہد حسین بھی موجود ہونگے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نوابشاہ میں زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے اور مرحومہ کی مغفرت، ایصال ثواب اور بلندئی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.