گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والی غیر ملکی کمپنی نے اپنا آپریشن معطل کردیا

Published 24 Jun, 2022 04:04pm
By

واوا کارز نامی کمپنی نے پاکستان سے دو سال بعد اپنے آپریشنز کو بند فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے اپنی بندش کا اعلان ویب سائٹ پر کیا گیا جبکہ آفیشل ویب سائٹ پر ایک پیغام میں لکھا گیا ہے کہ “ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنا آپریشن مستقل طور پر بند کر دیا ہے۔”

واوا کارز نے پاکستان میں جنوری 2020 میں اپنا آپریش شروع کیا تھا جس کے ذریعے گاڑیوں کی خرید و فروخت کی جاتی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی مارکیٹ سے نکلنے کی وجوہات پر کمپنی کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ موصول نہیں کیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.