Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

بھارتی نوجوان نے 2 لڑکیوں سے ایک ساتھ شادی کرلی

نوجوان کا کہنا ہے وہ ان دونوں سے محبت کرتا ہے، شادی پر نہ خواتین اور نہ ہی ان کے گھر والوں نے اعتراض کیا

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے گاؤں میں ایک نوجوان نے ایک ساتھ 2 لڑکیوں سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے لوہردگا ضلع کے بانڈہ گاؤں میں انوکھی شادی منظرعام پر آگئی۔

سندیپ اورون نامی نوجوان سے شادی کرنے والی دو لڑکیوں میں کسم لکڑا اور سواتی کماری شامل ہیں، جن کا کہنا ہے کہ “ وہ دونوں دولہا سے محبت کرتی ہیں“۔

تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

سندیپ اور لڑکی کسم لکڑا گزشتہ تین سال سے آپس میں تعلقات تھے جبکہ ان کا ایک بچہ بھی ہے، ان کی محبت کی کہانی نے ایک سال پہلے ایک موڑ لیا جب سندیپ مغربی بنگال میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے گیا۔

تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

اسی وقت سندیپ کی ملاقات سواتی کماری سے ہوئی، جو وہاں کام کرنے آئی تھیں مگر گھر واپس آنے کے بعد بھی دونوں کی ملاقاتیں جاری رہیں۔

آخر کار ان کے گھر والوں اور گاؤں والوں کو ان کے رشتے کا پتہ چلا اور انہوں نے اس کی مخالفت شروع کر دی۔

تاہم لڑائی جھگڑوں کے بعد گاؤں والوں نے پنچایت بلائی اور فیصلہ ہوا کہ سندیپ کو دونوں عورتوں سے شادی کرنی چاہیے۔

آخر کار پنچایت کے فیصلے پر نہ خواتین اور نہ ہی ان کے گھر والوں نے اعتراض کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

india

Marriage

Jharkhand