Aaj News

اپنے آرمی چیف کا بیانیہ اس وقت کی اپوزیشن نے چلایا: شبلی فراز

ٹیک آف کے وقت پائلٹ نہیں بدلا جاتا، اپوزیشن نے ماحول بنایا کہ اگر یہ آگئے تو 2028 تک تحریک انصاف کی حکومت ہوگی
Published 23 Jun, 2022 11:07pm

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپنے آرمی چیف کا بیانیہ پچھلی اپوزیشن نے چلایا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام “روبرو” میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سازش کے لوکل آلہ کار کے خلاف مقدمات چل رہے تھے، خرم دستگیر کے بیان سے ثابت ہوا کہ گٹھ جوڑ کیوں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنے آرمی چیف کا بیانیہ اپوزیشن نے چلایا، اپوزیشن نے ماحول بنایا کہ اگر یہ آگئے تو 2028 تک تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، ٹیک آف کے وقت پائلٹ نہیں بدلا جاتا۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ تین ماہ ہونے کو آگئے لیکن حکومت کی سمت کا کوئی پتہ نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں بلیک آؤٹ کیا جارہا ہے، ہمارے خلاف خبریں لگ رہی ہیں۔

pti

AAJ NEWS

Shehbaz Sharif

COAS