ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 کا نیا فارمیٹ “6 ٹی” متعارف کرادیا

Updated 23 Jun, 2022 10:54am
By

بارباڈوس: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹی10کرکٹ کا نیا فارمیٹ “6 ٹی” متعارف کرادیا۔

اس فارمیٹ میں دلچسپ قوانین رکھے گئے ہیں، جس کے مطابق چھٹی وکٹ گرنے کے بعد اننگز تمام ہوجائے گی، 10اوورز میں 2پاور پلے بھی ہوں گے۔

پہلے 5 اوور ایک اینڈ سے اور پھر باقی 5 اوور دوسرے اینڈ سے ہوں گے، 6 ٹیموں پر مشتمل سکس ٹی کا پہلا ایڈیشن 24 سے 28 اگست تک منعقد ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.