Aaj News

سب سے بڑا اُمت مسلمہ کا جھنڈا عمران خان نے اُٹھایا: سبطین خان

ضمنی انتخاب حکومت کی طرف سےپری پول دھاندلی کی تیاری ہے تاہم اس الیکشن کے دوران ہمیں مختلف محاذوں پر لڑنا پڑ رہا ہے
Published 21 Jun, 2022 05:43pm

قائد حزب اختلاف پنجاب سبطین خان نے کہا کہ سب سے بڑا امت مسلمہ کاجھنڈا عمران خان نے اٹھایا ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا کہ ہم عدالتوں کے چکر اور تھانوں میں جا رہے ہیں، حکومتی اراکین کو جب اسپیکر نے کہہ دیا کہ آئیں بجٹ پیش کریں تو یہ نہیں آئے۔

سبطین خان نے کہا کہ ملک کے خلاف سازش ہوئی جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس کے باوجود سب سے بڑا امت مسلمہ کا جھنڈا عمران خان نے اٹھایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب حکومت کی طرف سےپری پول دھاندلی کی تیاری ہے تاہم اس الیکشن کے دوران ہمیں مختلف محاذوں پر لڑنا پڑ رہا ہے۔

pti leader

imran khan

punjab assembly