Aaj News

سندھ میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے پر مکمل پابندی ہوگی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، نوٹیفکیشن
Published 21 Jun, 2022 03:10pm

کراچی :سندھ میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخاب کے حوالے سے صوبے میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے پر مکمل پابندی ہوگی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

karachi

Section 144

sindh

by-election