Aaj News

کے پی میں قبائلی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کا اسمبلی سے واک آؤٹ

گر اپنا نہیں سکتے تو ہم فاٹا کی بحالی کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے اور علیحدہ صوبہ بنا کر بتائیں گے کہ ترقی کیسی ہوتی ہے
Published 20 Jun, 2022 07:09pm

قبائلی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی نصیر اللہ وزیر نے بھی اپنی ہی حکومت پر برستے ہوئے کہا کہ اج ہمیں صحت کارڈ سے نکال دیا ہے، بیورو کریسی کی پوسٹوں پر لاکھوں روپے دینے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا ہیں سکتے تو ہمارا الگ صوبہ بنانے دیں، اگر اپنا نہیں سکتے تو ہم فاٹا کی بحالی کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے اور علیحدہ صوبہ بنا کر بتائیں گے کہ ترقی کیسی ہوتی ہے۔

ضم اضلاع سے تعلق رکھنے والے حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی غزن جمال نے کہا کہ انضمام کے وقت ہمارے ساتھ فنڈ اور سالانہ 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں ہوا، ہم قبائلی عوام کے ووٹ سے آئے ہیں، وفاق سے اپنا حق ضرور لیں گے۔

pti

peshawar

KPK Assembly